Wednesday, January 12, 2011

ہندوستان میں ہونڈا کی چھوٹی کار تیار

نئی دہلی: جاپان کی کار کمپنی ہونڈا موٹرس نے ہندوستان میں اپنی چھوٹی کار برئیو کو تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ کمپنی کے گریٹر نوئیڈا میں واقع پلانٹ میں پیر کو پہلی کار تیار ہو گئی۔یہ کار ماروتی کی سوئفٹ، ہندائی کی آئی 20اور فورڈ فیگو کو ٹکر دینے کے لئے اتاری جا رہی ہے۔کمپنی کے ذرائع کے مطابق کمپنی اس کار کو برسات میں بازار میں پیش کرے گی اور اسے بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے شہروں میںبھی دھماکہ خیز انداز میں اتارا جائے گا۔ کمپنی نے اپنی پچھلی چھوٹی کار جیج کی ناکامی سے کافی سبق لیا ہے۔ اس لئے اس کار کے ڈیزائن سے لے کر اس کی لانچنگ پر کمپنی نے کافی دھیان رکھا ہے۔ اسے پچھلے مہینے ہی تھائی لینڈ میں اتارا گیا تھا لیکن ہندوستان کے لئے اس میں کچھ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ اس کار کی ریسرچ پر کمپنی نے کافی وقت لگایا ہے اور اس میں سبھی پہلوﺅں کا دھیان رکھا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment