Tuesday, January 04, 2011

ایم کیو ایم کا سندھ حکومت سے بھی حمایت واپس لینے کا فیصلہ، اعلان جلد متوقع

اسلام آباد: مرکز میں پی پی پی قیادت والی مخلوط حکومت سے ناطہ توڑنے کے بعد متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) اب سندھ حکومت سے بھی علیحدگی اختیار کرنے پر سنجیدگی سے غور کر ہی ہے اور توقع ہے کہ ایک دو روز میں اس سلسلہ میں کوئی قطعی فیصلہ کر لیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کو یقین ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے ایم کیو ایم کے فیصلہ سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور دیگر اتحادی پارٹیاں حکومت میں شامل رہیں گی۔ایک ایم کیو ایم لیڈر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی حمایت واپس لینے کے معاملے میں سنجیدہ ہے اور ایک دو روز میں اس سلسلہ میں فیصلہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سندھ کے وزیر داخلہ کے بیان اور بلدیاتی انتخابات سے زیادہ اہم ہیں کیونکہ ان مسائل نے ہی دونوں پارٹیوں کے درمیان، جو کہ تین سال سے ایک ساتھ کام کر رہی تھیں، اختلافات پیدا کئے ہیں ۔ایک دوسرے ایم کیو ایم لیڈر نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قاسم علی شاہ کٹھ پتلی ہیںاور حکومت دوسرے لوگ چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میںتمام فیصلے صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور ، ڈاکٹر مرزا، آغا سراج درانی اور نادر مگسی لے رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ کی مشی شرمیلا فاروقی نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے اس خیال کی بھی تردید کی کہ ایم کیو ایم وزرا ءکو اختیارات حاصل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قطعی غلط ہے اور ہم سب کابینہ میں مل جل کر کام کر رہے ہیں اور کوئی بھی ایک دوسرے کی وزارت میں مداخلت نہیں کرتا۔

Read In English

http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/mqms-decision-about-sindh-govt-in-a-few-days

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment