Thursday, January 13, 2011

مولانا فضل کی خوشامد نہیں کروں گا: گیلانی

Prime Minister in no mood to placate Fazlاسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جمیعت علماءاسلام ۔ ف (جے یو آئی۔ ایف) کو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت والی حکومت میں واپس آنے کے لئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی خوشامد نہیں کریں گے اور نہ انہیں منانے کا ان کا کوئی ارادہ ہے۔جے یو آئی ۔ایف کی حکومت میں دوبارہ واپسی سے متعلق معلوم کئے جانے پر یوسف رضا نے کہا کہ وہ مولانا صاحب کا احترام کرتے ہیں لیکن اب وہ مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے لئے دوسروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔او آئی سی گاﺅں کے افتتاح اور ابرار الحق کو او آئی سی کا سفیر بنائے جانے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے لیڈران پاکستان مسلم لیگ ۔ن (پی ایم ایل۔ن) کے پیش کردہ 10نکاتی اصلاحی ایجنڈہ کے سلسلہ میں حکومت کی رہنمائی اور اس سے تعاون کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کا 10نکاتی ایجنڈہ انہیں مل گیا ہے اور حکومت نے مل بیٹھ کر اسے حل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور اس پر اسی طرح تبادلہ خیال ہوگا جس طرح تمام پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈروں کیمیٹنگ کر کے پٹرولیم ،مصنوعات کی قیمتوں پر ان کی رائے لی گئی تھی۔
Read In English

http://www.urdutahzeeb.net/current-affairs/news/prime-minister-in-no-mood-to-placate-fazl

0 comments:

Post a Comment