Friday, January 21, 2011

پابندیوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام بری طرح متاثر


واشنگٹن: ( یوٹی این)وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پا بندیوں کی وجہ سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو زبردست جھٹکا لگا ہے جس سے بڑی عالمی طاقتوں کو موقع ملا ہے کہ وہ ایران کو اپنا ایٹمی راستہ ترک کرنے پر آمادہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ تجزیہ کرنے سے پتہ چلا ہے کہ پابندیوں کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اوران پابندیوں نے ایران کواپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھنے میں سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران تکنیکی مسئلہ سے دوچار ہے اور جس کی وجہ سے اس کا ٹائم ٹیبل بری طرح متاثر ہوا ہے۔ایران اس پر مصر ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام خالصتاً پر امن مقاصد کے لئے ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لئے اس کے خلاف فوجی کارروائی تک کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔دوسری جانب تجزیہ کار یہ کہتے ہیں کہ اگر ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام ترک نہ کیا تو اسرائیل ایران کی ایٹمی تنصیبات پر کسی بھی وقت شب خون مار سکتا ہے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment