Friday, January 21, 2011

آسٹریلیائی کمپنی کامن ویلتھ گیمز کمیٹی پر مقدمہ دائر کریگی


نئی دہلی : کامن ویلتھ کھیلوں کو ختم ہوئے اب عرصہ بیت گیا ہے لیکن اس میں ہوئی بد عنوانیوں کی باز گشت ابھی تک تھمی نہیں ہے ۔ اب ایک آسٹریلیائی کمپنی حرکت میں آگئی ہے اور اس نے اپنے کئی ہزار ڈالر کے بلوں کی عدم ادائیگی پر دہلی کامن ویلتھ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس آسٹریلیائی کمپنی نے اپنے وکیلوں کو ان دیگر لوگوں کے نام دے دئے ہیں جو اس مقدمہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ اس کمپنی نے افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں حصہ لیاتھا۔ ان دونوں تقریبات میں 3اور 14اکتوبر کے دو پروگراموں میںحصہ لینے پر اس کمپنی کو ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ان دونوں تقریبات کے پس پشت کارفرما ذہن رک بریک نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی نے ان دونوں تقریبات کے لئے 12افراد کی خدمات کمیٹی کو دی تھیں جن میں رقص کے ماہرین، پروڈیوسرس اور وہ خود بحیثیت ایکزیکٹیو پرڈیوسر شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب پروڈکشن کے لوگ تھے جو افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی پراڈکشن اور ڈائریکشن میں شامل تھے۔بریک نے کہا کہ اس نے دہلی کامن ویلتھ گیمز کے منتظمین سے رابطہ کی کوشش کی لیکن انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا ۔ بالآخر انہیں آرگنائزنگ سیکریٹری للت بھنوٹ کی جانب سے یکم دسمبر کو ایک بہت مختصر مکتوب موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی اپنی زر ضمانت واپس مانگنا چاہتی ہے کیونکہ مسٹر بریک کی پرفارمنس معیار کے مطابق نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ تصور کریں کہ اس سے انہیں کتنی تکلیف پہنچی ہوگی۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment