Thursday, January 13, 2011

ہندوستان کی ایک فضائی کمپنی نے طیارے خریدنے کا عالمی ریکارڈ بنایا

Indian budget airline in $16bn deal with Airbusنئی دہلی:ہندوستان کی نجی فضائی کمپنی انڈیگو یوروپ کی ایک طیارہ ساز کمپنی ائیر بس سے ایک بڑا سودا کرتے ہوئے اس سے 180طیارے خریدے گی۔ یہ طیارہ ساز کمپنیوں کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا سودا ہے اس سے پہلے دنیا میں کسی بھی فضائی کمپنی نے ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں طیارے خریدنے کا آرڈر نہیں دیا ہے۔ یہ آرڈر 15.6ارب ڈالر (70,200) کروڑ کا ہے۔ اس سودے سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی طیارہ بنانے والی کمپنی بوئنگ کو کرارا جھٹکا لگا ہے۔ فی الحال انڈیگو نے ائیر بس کے سب سے کامیاب طیارہ A320کے 30طیاروں کا آرڈر دیا ہے۔ ان میں 150مسافر ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے اسی طیارہ کی جدید شکل کے 150طیاروں کا بھی آرڈر دیا ہے۔ ان طیاروں کی خاصیت یہ ہوگی کہ ان میں پیٹرول کی کھپت کم ہوگی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر ان طیاروں کی ڈیلیوری کر دے گی۔ اس آرڈر سے بوئنگ کے علاوہ ہندوستان میں اپنے پیر جمانے کی کوشش میں لگی کناڈا کی ایک بڑی فضائی کمپنی بمباررڈئیر کو بھی دھکا لگا ہے ۔وہ بھی مسافر طیارہ بنا رہی ہے اور اسے بھی اسی طرح کے ایک بڑے آرڈر کی تلاش ہے۔
Read In English

http://www.urdutahzeeb.net/current-affairs/news/indian-budget-airline-in-16bn-deal-with-airbus

0 comments:

Post a Comment