Friday, January 21, 2011

دہلی سمیت شمالی ہند کے کئی علاقوں میں زلزلہ


نئی دہلی : بدھ کو رات دو بجے زلزلے کے جھٹکوں سے پوری دہلی اور شمالی ہند کے کئی علاقوں میں لوگ بستر چھوڑ کر گھروں سے باہر نکل پڑے۔اس زلزلہ کا مرکز شمال مغربی پاکستان میں تھا ۔ ریختر پیمانے پر اس کی شدت 7.4ماپی گئی ہے۔اس کے جھٹکے دہلی کے علاوہ راجستھان کے جے پور ، باڑ میر، گنگا نگر اور جیسلمیر اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ راجدھانی میں جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ گھروں سے باہر آگئے۔پاکستان میں اس زلزلے سے ایک دیوار گر گئی جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ہندوستان میں اس زلزلہ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سروجنی نگر کی ایک خاتون ارچنا کول نے بتایا کہ ہم گہری نیند میں تھے کہ اچانک ہی گھرکے فر نیچرکی ایک دوسرے سے ٹکراکر ہونے والی آوازوں سے ہماری آنکھ کھل گئی۔ اور ہم فوراً ہی گھر سے باہر نکل آئے ۔ گھنی آبادی والے علاقوں میں اس زلزلہ سے زیادہ گھبراہٹ پھیل گئی تھی۔لکشمی نگر کی ایک خاتون شانتیلوتھرا نے بتایا کہزلزلہ کے جھٹکے اتنے تیز تھے کہ ہماری آنکھ کھل گئی لیکن ہم اندر ہی رہے کیونکہ اگر ہم باہر بھاگتے تب بھی کھلی جگہ پر نہیں پہنچ سکتے تھے۔ کیونکہ گھر ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہین اور گلیاں پتلی ہیں۔ امریکہ کی ماہر ارضیات سروس کے مطابق اس زلزلہ کا مرکز جنوب مغربی پاکستان میں دالبندین سے 45کلو میٹر کی دوری پر تھا۔اور سطح زمین سے 74کلو میٹر دور تھا ۔اس سے پہلے 2008میں بھی اتنی ہی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں شمالی پاکستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہزاروں لوگ موت کے منھ میں چلے گئے تھے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News
 

0 comments:

Post a Comment