Tuesday, January 04, 2011

پاکستان میں مخلوط سرکار کا بحران اس کا داخلی معاملہ: امریکہ

واشنگٹن:ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مخلوط سرکار میں شامل کچھ پارٹیوں کی جانب سے حمایت واپس لینے کے فیصلے سے پاکستان کی حکمراں مخلوط سرکا ر کا بحران پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور امریکہ کا اس سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔پاکستان میں یہ سیاسی تغیرات ایک ایسے وقت میں رونما ہوئے ہیں جب اوبامہ ایڈمنسٹریشن کا پاکستان پر دباﺅبڑھتا جا رہا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان میں جنگ کو تقویت بخشنے اور امریکی کوششوں کو بار آور بنانے کے لئے انتہا پسند گروہوں پر شکنجہ کس کر امریکہ کی مدد کرے۔یہ معلوم کئے جانے پر کہ، پاکستان کی مخلوط سرکار کے بحران سے امریکہ کو کتنی تشویش ہے یا افغانستان اور پاکستان کے تعلق سے اوبامہ ایڈمنسٹریشن کی حکمت عملی پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے، اس اہلکار نے کہا کہ جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے تو وہ اسے پاکستان کا ایک اندرونی سیاسی مسئلہ سمجھتا ہے اور وہ نہیں سمجھتے کہ امریکہ کا اس سلسلہ میں کوئی تبصرہ کرنا مناسب ہوگا۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment