Thursday, January 13, 2011

پاکستان عالمی زر فنڈ یا امریکہ کے دباﺅ میں اقتصادی اصلاحات نہیں کر رہا: حسین حقانی

Pakistan takes decisions in its own interests: Husain Haqqaniواشنگٹن : پاکستانی سفیر متعین امریکہ حسین حقانی نے یہاں ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اقتصادی اصلاحات کرے گا اور وہ یہ اصلاحات اس لئے نہیں کر رہا کہ بین الاقوامی زر فنڈ نے اس سے ایسا کرنے کا کہا ہے یا امریکہ نے اس سے کہا ہے کہ وہ اقتصادی اصلاحات کرے بلکہ یہ پاکستان کی اپنی ضرورت ہے اور وہ اقتصادی اصلاحات چاہتا ہے۔انہوں نے بلوم برگ کے واشنگٹن بیورو سے کہا کہ پاکستان اپنے ذاتی مفاد میں اقتصادی اصلاحات کرنے کا پابند ہے۔مسٹر حقانی نے کہا کہ صرف پاکستان ہی کوئی اکیلا ملک نہیں ہے جو رائے عامہ کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں متعین کرتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات توانائی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے حکومتی فیصلہ پر کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ایسی اقتصادی منڈی بننا ہے جو اپنے پیروں پر کھڑی ہو اور اسے اپنے عطیہ دہندگان کا سہارا نہ لینا پڑے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ملک بھیانک سیلاب کی وجہ سے اپنے نشانے پورے نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ اپنی اقتصادیات سدھارنے میں کامیاب ہونے کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی برادری کے ذریعہ ستائش کا مستحق ہے کیونکہ جب صدر آصف علی زرداری اکتوبر 2008میں منتخب ہوئے تھے تو اس وقت کے مقابلے میں اب پاکستان کی اقتصادیات بہت بہتر ہے۔

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment