Tuesday, January 04, 2011

بہار میں بی جے پی ایم ایل اے کو لیڈی ٹیچر نے چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا

Accusing him of rape, lady teacher stabs Bihar MLA to deathپورنیہ: ایک سنسنی خیز واقعہ میں یہاں ایک خاتون نے پورنیہ کے بی جے پی ایم ایل اے راج کشور کیسری کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا۔ اس خاتون نے اس سے پہلے ایم ایل اے پر عصمت دری کا الزام بھی لگایا تھا۔یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق اس عورت کی شناخت ہو گئی ہے اس کا نام پونم پاٹھک ہے۔ وہ آج صبح کیسری سے ملاقات کرنے کے بہانے ان کے مکان پر پہنچی اور ایک قدم کی دوری پر پہنچنے کے بعد اس عورت نے اچانک چھرا نکالا اور کیسری کے پیٹ میں گھونپ دیا۔کیسری کو فوراً ہی اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔اسحملے نے بہار میں ممبران اسمبلی کو دی گئی سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پونم پورنیہ کے ایک اسکول میں ٹیچر ہے اور گذشتہ مئی میں اس نے کیسری پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اس کی عصمت دری کی ہے۔اس نے اس سلسلہ میں کیسری کے خلاف ایف آئی آر بھی کرائی تھی لیکن پولس نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی اور اس عورت کی جانب سے اٹھائے گئے اس انتہائی اقدام کا یہی سبب بتایا جاتا ہے۔ غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق کیسری پر حملہ کے بعد کیسری کے حامیوں نے بھی پونم کو بری طرح زدو کوب کیا اور وہ اسپتال میں داخل ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے علاقہ کے ڈی آئی جی سے اس پورے واقعہ کی تفتیش کر کے انہیں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثنا نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی حالات کا جائزہ لینے کے لئے پورنیہ پہنچ گئے۔
Read In English

http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/accusing-him-of-rape-lady-teacher-stabs-bihar-mla-to-death

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment