Tuesday, January 25, 2011

امریکی ڈرون حملوں کے خلاف پشاور میں مظاہرہ


پشاور : پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پشاور میں 10ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا تعلق ملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی سے تھا ۔ ان مظاہرین نے شہر کی سب سے بڑی سڑک کی ناکہ بندی کر دی اور خیبر پختون خوا صوبہ کی پارلیمنٹ کے باہر 6گھنٹے تک دھرنا دیا۔مظاہرین امریکہ مخالف نعرے لگا رہے تھے اور وہ تختیاں اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، پاکستان میں ڈرون حملے بند کرو، اور پاکستان میں امریکی مداخلت منظور نہیں۔ایک بینر پر لکھا تھا،اوبامہ سنو، بے قصور مسلمانوں کو قتل نہ کرو۔جماعت اسلامی کے سربراہ سید منور حسن نے کہا کہ حکومت ان حملوں پر کیوں خاموش ہے؟ یہحملے پاکستان کے مفادات کے خلاف ہیں۔جائے مظاہرہ پر موجود ایک پولس افسر کے مطابق اس مظاہرے میں 10ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔حسن اتفاق سے جس وقت یہ مظاہرہ ہو رہا تھا شمالی وزیرستان میں دو امریکی ڈرون حملے ہوئے جس میں 7جنگجو ہلاک ہو گئے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment