Wednesday, January 12, 2011

ڈولی ایک پاگل عورت ہے: کھلی

نئی دہلی :بگ باس 4میں بھلے ہی شویتا تیواڑی بازی مار گئی اور فاتح بن کر ایک کروڑ روپے کی مالک بن گئیں لیکن ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کھلی گریٹ بھی پہلے رنر اپ بن کر بہت خوش ہیں۔کھلی کو اس لئے بھی بہت زیادہ خوشی ہے کہ انہوں نے رنر اپ ہونے کے معاملے میںڈولی بندرا کو شکست دے دی۔کھلی انہیں ایک پاگل عورت سے تعبیر کرتے ہیں۔کھلی کو جیسے ہی اس کا علم ہوا کہ وہ ڈولی کو پیچھے چھوڑ کر پہلے رنر اپ بن گئے ہیں تو ان کادماغ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔۔ کھلی نے پہلا رنر اپ بننے کے بعد کہا کہ ڈولی ایک پاگل قسم کی عورت ہے اور وہ کبھی کسی کی دوست نہیں ہو سکتی اور نہ ہی وہ اس کے کبھی دوست بن سکتے ہیں۔ ڈولی نے بھی کھلی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کھلی کو لگتا ہے کہ وہ پاگل ہیں تو وہ بھی یہی کہنا چاہیں گی کہ کھلی کے پاس دماغ نہیں ہے۔ بگ باس کے گھر کے اندر کی لڑائی اور تلخیاں باہر بھی جاری ہیں۔ کھلی کسی طور ڈولی کو معاف کرنے کے موڈ میں نہیں ہیںلیکن اب یہ دیکھنا ہے کہ بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد بھی یہ لڑائی جاری رہتی ہے یا یہ آپس میں دوست بن جائیں گے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment