Thursday, January 13, 2011

الفا لیڈرہزاریکا جیل سے رہا

گوہاٹی: الفا کی سینٹرل کمیٹی کے جیل میں پڑے آخری لیڈر اور اس کے فنانس سیکریٹری چترا بون ہزاریکا کو بھی گوہاٹی کی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔جیل سے باہر آنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہزاریکا نے کہا کہ ان کی تنظیم مسئلہ کے پر امن حل کے لئے حکومت سے مذاکرات کرنے کے حق میں ہے۔اس سلسلہ میں تنظیم کے لیڈر مرکزی حکومت کے مقرر کردہ انٹر لوکوٹرپی سی ہلدر کے ساتھ گفتگو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام کے مفاد میں وہ اس 30سالہ پرانے تنازعہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کا پر امن عمل پیش کرنے کی جانب خصوصی توجہ دینگے۔آسام میں بنگلا دیشیوں کی غیر قانونی نقل مکانی کا حوالہ دیتے ہوئے ہزاریکا نے کہا کہ اس ملک کے غیر قانونی غیر ملکی یہاں قیام نہیں کر سکتے اور ان کی در اندازی روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے ہوں گے۔ہزاریکا 30نومبر 2009کو اپنی گرفتاری سے پہلے بنگلا دیش میں ہی رو پوش تھے۔انہیں اور ان کے ساتھ الفا چیر مین ارابندا راج کووا اور دیگر کو بنگلا دیش سیکورٹی فورسز نے 30نومبر 2009کو گرفتار کر کے ہندوستان کے حوالے کر دیا تھا۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment