Friday, January 07, 2011

ایم ایف حسین کی نئی پسند

ممبئی : پہلے مادھوری پھر تبو ، امرتا راؤ اور اب بدمعاش کمپنی کی انشکا شرما ایم ایف حسین کی نئی پسند بن گئی ہے۔ اداکارہ انشکاکی خوبصورتی سے 95 سالہ حسین اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے ان کی فلم بینڈ باجا بارات تقریبا دس بار دیکھ ڈالی اور وہ کئی بار اور بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔حال ہی میں شوبھا ڈے نے ٹییٹ پر یہ معلومات دی کہ حسین ایک بار پھر محبت میں ہے اور اس بار لکی گرل کا نام ہے انشکا شرما۔حسین نے دبئی سے شوبھا ڈے کو بتایا کہ وہ اس اداکارہ کی بینڈ باجا بارات فلم اب تک دس بار دیکھ چکے ہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ واقعی میں بہت اچھی فلم ہے۔حسین نے کہا کہ انہیں بینڈ باجا بارات بھی اتنی ہی اچھی لگی جتنی کی مادھوری کی فلم ہم آپ کے ہیں کون اور امرتا راؤ کی ویواہ۔ حسین نے ہم آپ کے ہیں کون کو  73باراورویواہ 20 بار دیکھی ہے۔
For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment