Monday, January 24, 2011

اجے ماکن نے کلماڈی اور بھنوٹ کو عہدوں سے برطرف کر دیا


نئی دہلی : نئے مرکزی وزیر برائے کھیل اجے ماکن نے کامن ویلتھ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیر مین سریش کلماڈی اور ان کے نائب للت بھنوٹ کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اجے ماکن نے کھیلوں میں ہوئے گھپلوں کی غیرجانبدارانہ جانچ کے مفاد میں یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ان دونوں پر الزام ہے کہ دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران ہوئے تمام گھپلوں میں ان دونوں کا مرکزی کردار رہا ہے۔حالیہ ہفتوں میں ان دونوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر سی بی آئی نے چھاپے مارے تھے۔سی بی آئی نے رسمی طور پر کابینہ سیکریٹری سے شکایت کی تھی کہ کلماڈی اور بھنوٹ کھلوں ٹھیکے جاری کرنے میں ہوئے کرپشن اور دیگر مالی بدعنوانیوں کا سراغ لگانے کے لئے کی جانے والی جانچ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment