Thursday, January 13, 2011

آسٹریلیا کا ایک اور شہر برسبن بھی سیلاب کی زد میں

Floods enter Brisbane, 20,000 homes in dangerبرسبن:آسٹریلیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اس بھاینک سیلاب کے پانی نے اب آسٹریلیا کے تیسرے سب سے بڑے شہر برسبن کا رخ کر لیا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے باشندوں نے نقل مکانی شروع کر دیا ہے اور وہ سیلاب کے پانی سے بچنے کے لئے اونچی عمارتوں اور مضافاتی علاقوں میں منتقل ہونے لگے ہیں۔نشیبی علاقوں میں واقع 20ہزار مکانات کو اس سیلابی پانی سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔اس خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے کہ جمعرات تک سیلاب کی صورت حال اور بھی بد تر ہو سکتی ہے۔دریں اثناءکوئینز لینڈ اسٹیٹ ایمرجنسی سروسز کے وزیر نیل رابرٹس نے بتایا کہ سیلاب میں اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 10ہی ریکارڈ کی گئی ہے اور لاپتہ ہونے والوں کی 90کی تعداد بھی گھٹ کر 67رہ گئی ہے۔سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں اور دیگر ہنگامی حالات میں استعمال کی جانے والی گاڑیاں پہنچنے لگی ہیں۔کوئینز لینڈ کے وزیر اعلیٰ انا بلیگ نے انتباہ دیا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔
Read In English

http://www.urdutahzeeb.net/current-affairs/news/floods-enter-brisbane-20000-homes-in-danger

0 comments:

Post a Comment