Tuesday, January 25, 2011

مہاراشٹر میں پیٹرول مافیا نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کو زندہ جلا دیا


ممبئی : مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں منماڈ پر پیٹرول و ڈیزل مافیا نے ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو پیٹرول میں نہلا کر زندہ جلا دیا۔بتایا جاتا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر یشونت سونا وانے اپنے پی اے اور ڈرائیور کے ساتھ تھے کہ ممبئی سے 260کلو میٹر کی دوری پر منماڈ میں سڑک کے کنارے واقع ایک ڈھابے کے باہر یہ واردات ہوئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (امن و قانون) کے پی راہو ونشی کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سونا وانے وہاں پیٹرول اور ڈیزل مافیا پر چھاپہ مارنے گئے تھے۔ وہاں کچھ لوگوں نے، جو مافیا سے ہی وابستہ بتائے جاتے ہیں،ڈسٹرکٹ کلٹر کو زندہ جلا دیا۔ایک دوسری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سونا وانے کسی سلسلہ میں سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے کئی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد سڑک کے کنارے اس ڈھابے کے قریب رک گئے جہاں انہوں نے کچھ لوگوں کو پیٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ کرتے دیکھا ۔ سوناوانے نے اس پر اعتراض کیا جس پر کچھ تکرار ہو گئی اور اسی دوران ان لوگوں نے سوناوانے کوآگ لگا دی جس میں وہ زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment