Thursday, January 13, 2011

امریکی نائب صدر بوڈین پاکستان پہنچے

US vice president arrives in Pakistan for talksاسلام آباد : امریکہ کے نائب صدر جو بوڈین پاکستان کے صدر آصف علی زردار سے بات کرنے کے لئے بدھ کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ جو بوڈین کا دورہ پاکستان کا مقصد اسے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اس انداز سے دباﺅ ڈالنا ہے جس سے دو طرفہ تعلقات پر بھی کوئی آنچ نہ آئے اور امریکہ کا منشاءبھی پورا ہو جائے۔بوڈین افغانستان کا دوروزہ دورہ کرکے پاکستان پہنچے ہیں۔انہوں نے کابل میں کہا کہ اگر امریکہ افغانستان سے اپنی فوجوں کی واپسی شروع کرتا اور ساتھ ہی باغیانہ سرگرمیوں پر قابو پانے کی کوششیں بھی جاری رکھتا ہے تو اسے پاکستان سے اس سلسلہ میں مزید مدد اور تعاون درکار ہو گا۔
Read In English

http://www.urdutahzeeb.net/current-affairs/news/us-vice-president-arrives-in-pakistan-for-talks

0 comments:

Post a Comment