Friday, January 07, 2011

تاثیر کے قتل میں مسلم لیگ ن کا ہاتھ: پی پی پی

Elements of PML-N may be involved in Salman Taseer killing: PPPاسلام آباد: حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے لیڈروں نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی حکومت گورنر سلمان تاثیر کے قتل کی ذمہ دار ہے انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف کی مسلم لیگ کے کچھ عناصر کا ہاتھ اس قتل میں کارفرما رہا ہے۔پی پی پی کے لیڈر تاثیر کے قاتل کے اعتراف جرم سے مطمئن نہیں ہیں ۔ کچھ پی پی پی لیڈروں کا خیال ہے کہ یہ قتل پی پی پی کو مذہبی طاقتوں کے خلاف اکسانے کے لئے کیا گیا ہے۔تاثیر کو انہی کے محافظ ملک قادری نے گولیوں سے بھون ڈالا تھا اور کہا تھا کہ اس نے یہ قتل اس لئے کیا ہے کیونکہ مسٹر تاثیر ناموس رسالت قانون پر تنقید کیا کرتے تھے۔اب اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ قادری نے اپنے ضمیر کی آواز پر تاثیر کو ہلاک کیا ہے یا اسے ایسا کرنے پر اکسایا گیا تھا اور اس میں کوئی اور تو ملوث نہیں تھا جس کے کہنے پر قادری نے یہ قتل کیا۔پی پی پی یہ ماننے کے لئے تیار ہی نہیں ہے کہ تاثیر کو مذہبی بنیاد پر مارا گیا ہے۔ پارٹی کی ترجمان فوزیہ وہاب نے کہا کہاس قتل کے پس پشت سیاسی محرک کار فرما ہے۔ یہ ایک منصوبہ بند اور منظم واردات ہے اور حکومت پنجاب اس کی برابر کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اس کی وضاحت کرے کہ جب پولس افسروں نے ایک پولس والے کو وی آئی پی شخصیات کی حفاظت کے لئے نااہل قرار دے دیا تھا تو اسے گورنر کی سیکورٹی میں کیوں شامل کیا گیا۔
Read In English

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment