Thursday, January 27, 2011

اے آر رحمٰن 83ویں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد


نئی دہلی : ہندوستان کے مشہور و معروف موسیقار اے آر رحمٰن کو 83ویںآسکر ایوارڈ کے کے لئے دو بار نامزد کیا گیا ہے۔ اے رحمٰن کو دو زمروں کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ایک ڈینی بوائل کی فلم 127گھنٹے کے لئے موسیقی پر اور اور دوسرا ”اف آئی رائز“پر انہیں نامزد کیا گیا ہے۔اے رحمٰن کے مقابلے پر جان پال( ہاﺅ ٹو ٹرین یور ڈریگن) کے لئے، ہنس زیمیر کو انسیپشن کے لئے ، الیکزینڈر دیسپلاٹ کو دی کنگز اسپیچ کے لئے ، ٹرینٹ ریزمور اور اور اٹیکس روز کو دی سوشل نیٹ ورکے لئے تھے۔ اے رحمٰن وقتاًفوقتاً ثابت کرتے رہتے ہیں کہ وہ دنیاکے بہترین موسیقاروں میں سے ایک ہیں۔ اور اگر ا یسی صلاحیت اور قابلیت کا اس فن کے قدر داں اعتراف کر لیں تو یہ پہلے ہی سے اس کے اعزاز و تکریم میں ایک اضافہ ہوتا ہے۔اور اس کے کارناموں میں ایک اور کارنامہ بڑھ جاتا ہے اور رحمٰن وہ خوش نصیب ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment