Tuesday, January 25, 2011

میکسیکو میں فٹبال میچ کے دوران بندوق برداروں کی اندھادھند فائرنگ،7ہلاک


سیو ڈاڈ جواریز( میکسیکو) : یہاں دومقامی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے ایک فٹبال میچ کے دوران مسلح افراد کے ایک گروپ نے اندھا دھ ند فائرنگ کر دی جس میں 7افراد ہلاک اور دو زکمی ہو گئے۔منشیات کے دھندے کے تعلق سے تشدد اور قتل کی وارداتوں کی زد میں آئے میکسیکو میں منشیاتی تشدد کی روک تھام کی نیت سے اس کمیونٹی سینٹر میں چار مہینے پہلے ہی یہ فٹبال فیلڈ بنایا گیا تھا۔ہلاک ہونے والے افراد 19سے 26سال کی عمروں کے ہیں ۔ ان میں سے کم از کم ایک فٹبال کھلاڑی ہے جو میدان میں منھ کے بل مردہ حالت میںپڑا ہے۔تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ باقی چار نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ بندوق بردار شام میں چھ بجے تین گاڑیوں میں آئے تھے اور فٹبال میدان پر اسالٹ رائفل سے 180راﺅنڈ گولیاں برسا کر فرار ہو گئے۔ہلاک شدگان اور زخمیوں میں زیادہ تر فٹبال شوقین ہیں۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment