Sunday, January 30, 2011

کابل کے سپر بازارمیں بم دھماکہ 6ہلاک


کابل : یہاں سپر بازار کے ایک بڑے جنرل اسٹور میں زبردست بم دھماکے میں کم از کم 6افراد ہلاک ہو گئے۔ اس مشہور اسٹور پر ہمہ وقت غیر ملکیوں کی بھیڑ رہتی ہے۔وزارت داخلہ میں انسداد دہشت گردی محکمہ کے سربراہ عبد الغفار سید زادہ نے کہا کہ جمعہ کے اس دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں افغان اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔دھماکہ ہوتے ہی اسٹور کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی اورڈبہ بند خوراک کا ذخیرہ اور دیگر تجارتی سامان دھوئیں سے بھری اس بلڈنگ کے فرش پر جا بجا پھیل گیا جس کی وجہ سے پولس افسروں کو اسٹور کے اندر داخل ہونے میں زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہ اسٹور وزیر اکبر خان علاقہ میں واقع ہے ۔ یہ وہعلاقہ ہے جہاں غیر ملکی اور دولتمند افغان ہی رہائش پذیر ہیں۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment