Tuesday, January 25, 2011

بس کھڈ میں جا گری، 5ہلاک کئی زخمی


پشاور: یہاں سے کچھ دوری پر واقع چار سدا ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔پولس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس سول سیکریٹریٹ کے ملازموں کو لے کر پشاور جا رہی تھی کہ چار سدا ضلع میں چار سدا روڈ پرکالا ڈھیر کے قریب ایک موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں ایک کھڈ میںجا گری۔حادثہ میں پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ بہت سے ملازمین زخمی ہو گئے۔ ان تما م زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میںداخل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment