Friday, January 21, 2011

ایک ہی گھر کے 5ممبر وں کا قتل


ہاتھرس : اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع کی سعد آباد تحصیل میں منگل کی رات کچھ نا معلوم حملہ آوروں نے ایک ہی گھر کے پانچ ممبروں کوگولیوں سے بھون ڈالا۔ پولس ابھی تک قاتلوں کے بارے میں کوئی سراغ حاصل نہیں کر پائی ہے۔ واقعہ کا پتہ اس وقت چلا جب بدھ کی صبح 50سالہ رمیش جاٹ ان کی بیوی ونیتا (48) بیٹا گوپال (19) بیٹی مینو(17) اور بھانجا مونو ( 18) مردہ پائے گئے۔ پولس کے مطابق ان لوگوں کو گولی مارنے سے پہلے چھرا بھی گھونپا گیا جبکہ ضلع کے ایڈنیشنل پولس سپرنٹنڈیٹ ایس این بھدراج کا کہنا ہے کہ رمیش کی گولی مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ باقی کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ۔ بھدراج نے کہا کہ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ انہیں کس نے اور کیوں ہلاک کیا ہے۔ بھدراج نے بتایا کے گھر کا مین گیٹ کھلا پایا گیا جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ واقعہ میں کسی واقف کار کا ہاتھ ہے ۔ کیونکہ اس نے رات دیر گئے دروازہ کھلوایا اور اندر داخل ہو کر اپنا کام انجام دے ڈالا ۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment