Thursday, January 13, 2011

سعودی عرب نے 47مطلوب دہشت گردوں کی فہرست انٹر پول کو سونپی

ریاض: سعودی حکام نے القاعدہ کے سربراہ اوسامہ بن لادین کے داماد سمیت 47مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست انٹرنیشنل پولس ایجنسی انٹر پول کو سونپ دی۔ایک عربی اخبار الحیات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے جن 47مطلوب دہشت گردوں کی فہرست انٹر پول کو دی ہے اس میں اوسامہ بن لادین کے داماد محمد سالم بریقان 39ویں نمبر پر ہیں۔بریقان کی ، جو اوسامہ بن لادین کے باڈی گارڈ ہیں، القاعدہ کے سربراہ کی 27سالہ بیٹی فاطمہ سے اس وقت شادی ہوئی تھی جب وہ 13برس کی تھی۔شادی کے بعد بریقان افغانستان ۔پاکستان سرحد ی خطہ میں واقع ایک غار میں روپوش رہا تھا۔برقان کا نام چند ماہ پہلے جہادی آن لائن فورم پر آیا تھا جس میں کہا گیاتھا کہ وہ پاکستان کے شمال مغربی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔ بریقان 1997میں افغانستان میں القاعدہ میں شامل ہونے کے لئے سعودی عرب سے چلا گیا تھا۔وہاں وہ اس تنظیم کا انتہائی بھروسہ والا کمانڈر بن گیا تھا۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور ال ترکی نے انتباہ دیا کہ تمام 47افراد یمن، افغانستان اور پاکستان کی دہشت پسند تنظیموں کو اسلحہ اور پیسہ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ان لوگوں کاکام سعودی عرب میں دہشت گردوں کے کیمپ قائم کر کے سعودیوں کی بھرتی کرنا اور انہیں ٹریننگ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی انٹر پول کو اس لئے فہرست دی گئی ہے تاکہ وہ جہاں کہیںبھی ہوں انہیں پکڑ لیا جائے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment