Tuesday, January 04, 2011

کابل میں بم دھماکہ، ایک پولس اہلکار سمیت 3زخمی

Bomb blast injures three in Kabulکابل : افغانستان میں امریکی اور ناٹو فوجوں کے خلاف مزاحمت کر رہے طالبان نے اب ملک کے دارالحکومت کابل کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور شہر کے اندرونی علاقہ میں منگل کو ایک بم دھماکہ کر دیا جس میں دو شہری اور ایک افغان پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔جب سے کابل کے اطراف آہنی ہالہ سے اس کی گھیرا بندی کی گئی ہے اس کے بعد سے کابلمیں اس قسم کے حملوں کی بہت کام وارداتیں ہوئی ہیں۔ ہے۔ واضح رہے کہ جب ستمبر میں انتخابات ہو رہے تھے تو کابل کے چاروں طرف آہنی جنگلے لگا کر پوری طرح سے محفوظ کر دیا گیا تھا۔ منگل کا یہ بم دھماکہ ایک تھیلے میں رکھے بم کے پھٹنے سے ہوا لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس دھماکہ سے کسے نشانہ بنانا مقصود تھا۔ می2001میں جب سے امریکہ نے طالبان کو اقتدار سے بے دخل کیا ہے پہلی بار افغانستان میں تشدد اپنے عروج پر ہے اور اس سال پچھلے سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔گذشتہ ماہ کابل میں دو خود کش بمباروں نے افغان فوجی افسروں کی ایک بس پر حملہ کر کے 5فوجی افسروں کو ہلاک اور 9کو زخمی کر دیا تھا۔اس حملے کی طالبان نے ذمہ داری قبول کی تھی۔
Read In English

http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/bomb-blast-injures-three-in-kabul

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment