Tuesday, January 25, 2011

بی بی سی اپنے بجٹ میں 25 فیصدکی کمی کرے گا


دنیا میں اپنی خبروں کیلئے معتبر پہچان رکھنے والا برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اپنے بجٹ میں 25فیصد کی تخفیف کرتے ہوئے اپنے آن لائن ایڈیشنز بھی کم کررہا ہے جس سے تقریباً 360افراد کی ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔ ادارے کے مطابق بی بی سی کے آن لائن اخراجات کم کرنے کیلئے 200ویب سائٹس بندکر دی جائیں گی۔ اس طرح ادارہ 34ملین پاﺅنڈ کی رقم بچائے گا۔ بی بی سی کی دستاویزی فلم اور کمیونٹی ویب سائٹس اس پروگرام کے تحت بند کردی جائیں گی۔بی بی سی کے مطابق اس طرح دیگرکمرشل ویب سائٹس سے مقابلے کے رجحان کو بھی کم کیا جائے گا۔ادارے کا کہناہے کہ اخراجات کم کرنے کے اس سلسلے کے دوران میوزک او را سپورٹس ریڈیو بھی بند کئے جائیں گے۔بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ یہ اقدامات تکلیف دہ ہوں گے۔ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے کا سلسلہ 2013سے شروع کیا جائے گا۔ بی بی سی آن لائن ایڈیشنوں کے لئے 1700ملازمین کام کر رہے ہیں۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment