Wednesday, January 12, 2011

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کے ملزموں کا اتہ پتہ بتانے والے کو 22لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

NIA announces Rs 10 lakh reward for Samjhauta suspectsنئی دہلی : نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی 2007کے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کے مشتبہ دہشت گردوںکا اتہ پتہ بتائے گا اسے 22لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ان مشتبہ انتہا پسندوں میں سندیپ ڈانگے اور رامچندر کلساناگرا شامل ہیں۔اس سے قبل مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بھی ، جو 18مئی 2007کے مکہ مسجد بم دھماکے کی جانچ کر رہی ہے، ملزموں سے متعلق اطلاع دینے والے کو 22لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان ملزموں کا نام سوامی اسیما نند نے اپنے اعتراف جرم میں لیا تھا۔سوامی اسیما نند کو نومبر 2010میں سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے ، جس میں 2کوچوں کو نذر آتش کر کے 68مسافروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا،کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ ٹرین دہلی سے لاہور جا رہی تھی۔جس وقت پانی پت میں دیوانہ کے قریب سے گذر رہی اس ٹرین میں نصف شب کو یہ دھماکہ ہوا تو اس وقت تمام مسافر گہری نیند میں تھے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment