Tuesday, January 04, 2011

شروع ہوتے ہی افغانستان میں پہلا برطانوی فوجی مارا گیا2011

لندن: جنوبی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے اسکاٹش رجمنٹ کا ایک سپاہی ہلاک ہو گیا جو سال 2011میں افغانستان میں ہلاک ہونے والا پہلا برطانوی فوجی ہے۔ گارجین اخبار نے وزارت دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فوجی رائل رجمنٹ آف اسکاٹ لینڈ کی 5ویں بٹالین کا تھا ۔ وہ یکم جنوری کو ہیلمند میں نہر سراج کے قریب اس وقت مارا گیا جب نہر سراج ضلع میں امن قائم کرنے کے لئے وہاں تعینات تھا کہ اچانک سڑک کنارےنصب بم پھٹ گیا جس کی زد میں وہ آگیا۔ہیلمند ٹاسک فورس کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ڈیوڈ ایسٹ مین کے مطابق آخر کار ایک اور فوجی نے عام لوگوں کی زندگی کی حفاظت میں اپنی جان قربان کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتہا پسندوں کی سابق پناہ گاہ کے باشندوں کی خوشحالی اور وہاں انہیں امن و چین کی زندگی گذارنے کا موقع دینے کے لئے کی جارہی کارروائی میں شامل تھا اور اسنے دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنی جان دے دی۔2010 میں مارا جانے والاآخری برطانوی فوجی23پائینئر رجمنٹ رائل لاجسٹک کور کا درجہ دو کا وارنٹ آفیسر چارلس ووڈ تھا جو 28دسمبر کو دھماکہ خیز مادہ سے بھرے سامان کو ہٹاتے ہوئے ہلاک ہوا تھا۔
Read In English

http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/first-brit-soldiers-death-in-2011-reported-from-afghanistan

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment