Thursday, January 13, 2011

پولس کے بھیس میں آکر 20کروڑ کے زیورات چوری کر کے فرار

چنڈی گڑھ: یہاں ڈکیتی کی اب تک کی سب سے بڑی واردات میں ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کے زیورات لے اڑے۔واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ چنڈی گڑھ میں رات تقریباً 3بجے کچھ ڈاکوبڑے شاطرانہ انداز میں تنیشک نامی ایک جیولری شوروم میں داخل ہو گئے اور 20کروڑ روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہو گئے۔یہ ڈاکو چونکہ پولس کی وردی میں آئے تھے اس لئے وہاں تعینات گارڈ یہ سمجھے کہ پولس گشت پر آئی ہے جب تک ملازمین اور گارڈ کچھ سمجھ پاتے پولس کے بھیس میں ان ڈاکوﺅں نے انہیں قابو میں کر لیا اور ان کے ہاتھ پیر باندھ کر لوٹ پاٹ شروع کر دی۔ لوٹ کی اس واردات سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ لوٹ کی خبر ملتے ہی پولس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کر دی۔ لیکن فی الحال کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے۔ پولس سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی بہت باریکی سے دیکھ رہی ہے۔ تاکہ یہ واردات انجام دینے والوں کا کوئی سراغ مل سکے۔
Read In English

http://www.urdutahzeeb.net/current-affairs/news/posing-as-cops-miscreants-loot-jewellery-showroom

0 comments:

Post a Comment