Tuesday, January 25, 2011

انڈ ونیشیا کوہند کے ساتھ 15بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید


انڈونیشیا: انڈونیشیا کے صدر سیسلو بمبانگ یودھویونو نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس ہفتہ دورہ ہند کے دوران ہندوستان کے ساتھ 15بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہو جائیں گے۔یدھو یونو نے جکارتا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر منگل کو ایک بزنس فورم میں ، جس میں ہندوستان و انڈونیشیا کے 500نوصنعتکار شرکت کر رہے ہیں، دستخط ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری 15بلین ڈالر کی ہو گی جس میں بنیادی ڈھانچے ، مینوفیکچرنگ، قدرتی گیس وسائل اور خدمات شامل ہیں ۔یودھونو نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بہت فروغ حاصل ہوا ہے اور 2010میں 12بلین ڈالر کی تجارت ہوئی جبکہ 2005میں 4بلین ڈالر کی تجارت ہوئی تھی۔انڈونیشیا نے اپنا ناقص بنیادی ڈھانچہ درست کرنےکے لئے 2014تک 140بلین ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment