Monday, January 24, 2011

دوبئی کے برج خلیفہ میں 122ویں منزل پر واقع ریستوراں کھل گیا


Dubai opens 'world's highest' restaurantدوبئی: یہاں دنیا کی سب سے بلند قامت عمارت برج خلیفہ کی 122ویں منزل پر واقع ریستوراں کو دوبئی نے عام لوگوں کے لئے لھول دیا۔ آسمان کی بلندیوں سے باتیں کرنے والا یہ ریستوراں 422میٹر کی اونچائی پر واقع ہے۔مشہور پراپرٹی ڈیولپر عمار ہاسپیلیٹی گروپ کا دعویٰ ہے کہ 828میٹر اونچی اس عمارت میں قائم اس ریستوراں میں انتہائی پر تعیش ڈائننگ ہال اور لاﺅنج ہے جس کا ماحول بہت خوبصورت اور دلفریب ہے۔ٹاور کے آبزرویشن ڈیک سے دو منزل نیچے واقع یہ ریستوراں دنیا کا سب سے بلند مقام پر واقع ریستوراں ہے اور اس میں بیک وقت 210 افراد کھانا کھا سکتے ہیں علاوہ ازیں پرائیویٹ ڈائننگ رومز اور انواع و اقسام کے کھانوں کی نمائش کے سینٹر بھی ہیں۔عمار نے اس ٹاور کی تعمیر پر 1.5بلین ڈالر خرچ کئے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ خلیفہ بی زائد النہیان ، جو اس وقت مدد کو بڑھے تھے جب دوبئی اقتصادی بحران کا شکار ہو گیا تھا،کے نام پر اس کا نام رکھا گیا ہے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment