Wednesday, January 12, 2011

پاکستان میں بجلی کا زبردست بحران 10تا 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ عام بات

اسلام آباد : پاکستان میںبجلی کی زبردست قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں بجلی کی زبردست کٹوتی شروع کر دی گئی ہے اور 24گھنٹے میں 8تا دس گھنٹے ہی بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر زبردست بے چینی پھیلی ہوئی ہےاور لوگ احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہو گئے ہیں۔اس کی خاص وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ملک کے 24تھرمل پاور پلانٹ بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی بننے کی صلحیت میں زبردست کمی واقع ہو گئی اور بجلی کی پیداوار میں 4770میگا واٹ کی کمی واقع ہو گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق گیس اور فرنیس آئل کی قلت کی وجہ سے تقریباً 24تھرمل پاور اسٹیشن فی الحال بند کردئے گئے ہیں جس سے بجلی کی پیداوار 2408میگا واٹ کم ہو گئی۔وزرت توانائی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 450میگا واٹ کمی واقع ہونے پر ایک گھنٹہ کی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ۔ اس لئے جہاں 5000میگا واٹ تک بجلی کم ہو جائے تو کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنی ہی پڑے گی۔انہوں نے وضاحت کی کہ بڑے شہروں میں اگر چار پانچ گھنٹے بجلی سپلائی منقطع رہتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دور دراز کے ان علاقوں میں جہاں 15تا 17گھنٹے بجلی سپلائی متاثر رہتی ہے وہاں بجلی کی فراہمی کی جاسکے تاکہ دیہی علاقوں کی بھی ضرورت پوری ہو سکے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment