Friday, December 17, 2010

Time magazine picks Facebook founder, skips WikiLeaks' Assange

فیس بک کا بانی زوکیر برگ سال کی بہترین شخصیت

http://www.urdutahzeeb.net/current-affairs/news/time-magazine-picks-facebook-founder-skips-wikileaks-assange


 Mark Zuckerbergنیویارک: ٹام میگزین نے سب کو حیرت میں ڈالتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زوکیر برگ کو سال کی شخصیت کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے۔ھالانکہ اس کے قائین کی اکثریت نے وکی لیکس کے بانی اور ایڈیٹر انچیف جولین اسانجےکو اس سال کی بہترین شخصیت کے لئے چنا تھا۔26سالہ زوکر برگ نے 39سالہ اسانجے کو میگزین کی اس پالیسی کے تحت شکست دی کہ میگزین کے ایڈیٹر کی رائے حتمی ہوگی کہ کس شخص کو سال کی بہترین شخصیت کے طور پر میگزین کے کور پر شائع کیا جائے۔اگرچہ میگزین نے اس پر اپنا فیصلہ لے لیا ہے لیکن ٹائم میگزین کے پول کے مطابق اسانجے 3لاکھ 82ہزار 24ووٹ لے کر زوکر برگ سے بہت آگے تھے جبکہ زوکر برگ صرف 18ہزار 353ووٹ لے کر دسویں پوزیشن پر تھے۔فائنل سلیکشن کے لئے 25نام چنے گئے تھے۔اس وقت فیس بک کے 550ملین رجسٹرڈ ممبر ہیں اور دنیا میں ہر 12ویں شخص کا فیس بک اکاﺅنٹ ہے۔زوکر برگ کا فیس بک متعارف کرانے کا سفر 19سال کی عمر سے اس وقت شروع ہوا تھا جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم تھے
Read In English

0 comments:

Post a Comment