Thursday, December 23, 2010

Russia to pitch for fighters, nuclear deal in India

روس ہندوستان کو جنگی طیارے فروخت کرنے کی کوشش کرے گا


http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/1russia-to-pitch-for-fighters-nuclear-deal-in-india

President Dmitry Medvedevماسکو: بہت تیزی سے ابھرتی ہوئی دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی طاقت ہندوستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے مقصد سے ہند کے دورے پر آنے والے روس کے صدر دمیتری مید وے دیف ہندوستان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ روسی ساخت کے جنگی طیارے خرید لے۔سوویت دور میں روس ہندوستان کے قریبی شراکت داروں میں سے ایک تھا، لیکن روس کو ہندوستان کو قائل کرنا پڑے گا کہ روس نے امریکہ، چین اور یوروپ سے مقابلے کی وجہ سے روس دفاعی اور نیوکلیائی آرڈر پورے کر سکتا ہے۔ میدی دیف جو تجارتی برادری کے ایک بڑے وفد کے ساتھ ہندوستان آرہے ہیں وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور صدر پرتبھا پاٹل سے منگل کو ملاقات کریں گے اور بدھ کو ممبئی روانہ ہو جائیں گے۔روس کے ایک افسر نے کہا کہ ہند روس تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی اور اور ایسی نئی سطح پر پہنچ جائیں گے کہ انہیں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کہا جا سکتا ہے۔روس نے کہا ہے کہ اس ساکل ہندوستان کے ساتھ 10بلین ڈالر کی تجارت ہوگی جبکہ ماہرین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2010کے پہلے 10مہینوں میںیورپی یونین کے ساتھ روس کی تجارت 246بلین ڈالر کی تجارت ہوئی ہے اور اسی مدت میںچین کے ساتھ 47.5بلین ڈالر کی تجارت ہوئی ہے۔فرانس ، امریکہ اور یورپ کی فرمیں بھی ہندوستان کے ساتھ معاہدے کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور امریکی صدر برک اوبامہ نے بھی اپنے دورہ ہند کے دوران امریکی کمپنیوں بوئنگ اور لوک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے تیار کردہ طیاروں کو خریدنے کے کے لئے ہندوستان کو پیش کش کی ہے ۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment