Thursday, December 23, 2010

Prime Minister ready to appear before PAC on 2G scam

وزیر اعظم پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے رو برو پیش ہونے کو تیار


http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/prime-minister-ready-to-appear-before-pac-on-2g-scam


Prime Minister ready to appear before PAC on 2G scamنئی دہلی : وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ 2جی اسپکٹرم گھپلے کے حوالے سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی)کے روبرو پیش ہونے کے لئے تیار ہیں اور ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔واضح رہے کہ احتسابی کمیٹی کے سربراہ بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی ہیں اور پی اے سی کو وہی اختیارات حاصل ہیں جو کسی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ( جے پی سی) کو حاصل ہو تے ہیں۔وزیر اعظم نے یہاں براڑی میں کانگریس کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ سیزر کی بیوی کی طرح وزیر اعظم کو بھی شبہ سے بالا تر ہونا چاہئے ۔ اسی لئے اسے مدنظر رکھتے ہوئے وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے رو برو پیش ہونے کو تیار ہیں حالانکہ اس سے پہلے ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ کوئی وزیر اعظم کسی کمیٹی کے سامنے حاضر ہوا ہو۔کانگریس کے دوروزہ مکمل اجلاس کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے 2جی اسپیکٹرم گھپلے کی جانچ کے لئے جے پی سی کی تشکیل کے مطالبہ پر اپوزیشنپر ہٹ دھرمی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا وہ قطعیت کے ساتھ یہ کہنا چاہیں گے کہ ان کے پاس عوام سے چھپانے کو کچھ نہیں ہے اور انہوں نےخود کو سچا ثابت کرنے کے لئے انہوں نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چئیر مین کو مکتوب ارسال کیا ہے کہ وہ کمیٹی کے رو برو پیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment