Friday, December 17, 2010

Officials should sort out stapled visa issue: Wen

کشمیریوں کو ویزا معاملہ ہند چین افسران مل کر طے کریں :جیا باﺅ


http://www.urdutahzeeb.net/current-affairs/news/officials-should-sort-out-stapled-visa-issue-wen



نئی دہلی : چین کے وزیر اعظم وین جیا باﺅ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو الگ کاغذ پر ویزا دے کر اسے پاسپورٹ پر نتھی کر دینے سے متعلق اختلافات دونوں ملکوں کے افسران گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے حل کریں۔ ہندوستان کی خارجہ سیکریٹری نروپما راﺅ نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر وین نے یہ معاملہ وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو کے دوران خود ہی اٹھایا اور کہا کہ اس معاملے پر چین ہندوستان کی تشویش کو سنجیدگی سے لے رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ابھی ہندوستان کی جانب سے یہ معاملہ اٹھایا جانا ہی تھا کہ چینی وزیر اعظم نے ہی اس معاملے کو اٹھا دیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسٹر وین نے تجویز پیش کی ہے کہ ویزا معاملے کو دونوں ملکوں کے افسران اپنی سطح پر غور و خوض کر کے خودطے کر لیں۔ جب اخبار نویسوں نے یہ کہا کہ گیند تو خود چین کے پالے میں ہے تو نروپما راﺅ نے اس سے اتفاق کیا اور کہا کہ یقیناً گیند چین کے پالے میں ہے اس لئے اسے ہی کچھ کرنا ہوگا۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment