Tuesday, December 28, 2010

Nationwide terror alert sounded

دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ،ملک بھر میں الرٹ جاری

http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/nationwide-terror-alert-sounded-2


نئی دہلی : مرکزی وزارت داخلہ نے خفیہ اطلاعات ملنے کی بنیاد پر ملک بھر میں چوکسی برتنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ نئے سال کے موقع پر اگلے کچھ دنوں میں ممبئی ، دہلی اور آگرہ جیسے شہروں میں دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ خفیہ ایجنسیوں نے انتباہ دیا ہے کہ دہشت پندانہ حملے ان مقامات پر ہو سکتے ہیں جہاں جہاں ممبئی حملے کے سلسلہ میں ڈیوڈہیڈلی گیا تھا۔ ڈیوڈ ہیڈلی ممبئی حملے کی سازش رچنے والوں میں شامل تھا اور اس سلسلہ میں وہ ممبئی، دہلی، پنے، لکھنﺅ، آگرہ اور احمد آباد میں کئی مقامات پر گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ممبئی ، دہلی، بنگلورو، حیدر آباد ، چنئی اور آگرہ سمیت کئی شہروں میں حفاظتی بندوبست سخت کر دئے گئے ہیں۔یہ ریڈ الرٹ ممبئی پولس کے اس اعلان کے بعد جاری کیا گیا ہے کہ لشکر طیبہ کے چار دہشت گرد ممبئی میں پر تشدد کارروائیاں کرنے کے لئے شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment