Friday, December 17, 2010

JUI-F to join Opposition in centre

جمیعت العلماءقومی اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے گی: مولانا فضل


http://www.urdutahzeeb.net/current-affairs/news/jui-f-to-join-opposition-in-centre-2


Jamiat Ulema-i-Islam-F chief Maulana Fazlur Rehmanکراچی: جمیعت العلماءاسلام فضل گروپ(جے یو آئی۔ ایف)کے سربراہ مولٰنا فضل الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں اب اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں گے۔ مولانا فضل نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ایک درخواست ارسال کریں گے کہ انہیں اپوزیشن کے حصے میں نشستیں الاٹ کی جائیں۔علاوہ ازیں ایک دوسری اطلاع میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ۔ایف بلوچستان اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے بھی ناطہ توڑنے پر غور کر رہی ہے۔جے یو آئی ایف نے اسی وقت وفاقی حکومت سے باہر ہونے کا اعلان کر دیا تھا جب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جے یو آئی ایف کے ممبر پارلیمنٹ اور وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی اعظم خان سواتی کو وفاقی کابینہ سے برطرف کر دیا تھا۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment