Thursday, December 23, 2010

Five digits train numbers from Monday

ٹرینوں کے نمبر بدل دئے جائیں گے

http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/five-digits-train-numbers-from-monday


نئی دہلی : ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ اور کمپیوٹر کے استعمال میں سہولت کے لئے اب ٹرینوں کے نمبر بدل دئے جائیں گے ۔ریلوے بورڈ کے ترجمان کے مطابق پیر سے تمام میل، ایکسپریس اور سوپر فاسٹ ٹرینوں کے پرانے نمبروں کے شروع میں 1کا اضافہ کر دیا جائےگا مثلاً اگر کسی ٹرین کا نمبر 2254تو اب اس ٹرین کا نیا نمبر 12254ہوگا۔ٹرین کا اصل نمبر یا اس کے نام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔تہواروں اور تعطیل کے موقع پر چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں کے نمبر بھی بدل دئے جائیں گے۔ان گاڑیوں کے نمبر بھی 5عددی ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ وزارت ریل روزانہ دس ہزارٹرینیں چلاتی ہے جس کی وجہ سے 4عددی گنتی کم پڑ رہی ہے اور ریل گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے۔اب کولکاتا راجدھانی کا نمبر 12302اقور ممبئی راجدھانی کا نمبر 12952ہوگا۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment