Thursday, December 23, 2010

Chandrababu Naidu arrested, shifted to hospital

چندرا بابو نائیڈو گرفتار، اسپتال منتقل

http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/chandrababu-naidu-arrested-shifted-to-hospital


Chandrababu Naidu arrested, shifted to hospitalحیدر آباد : آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور تیلگو دیشم کے سربراہ چندر بابو نائیڈو کو زبردستی حراست میں لے کر انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ چندرا بابو نائیڈو کاشتکاروں کو معاوضہ دینے کے مطالبہ میں جمعہ سے بھوک ہڑتال پر تھےاور اتوار کی شب جب ان کی بلڈ شوگر میں ایک دم کمی واقع ہو گئی تو انہیں پیر کو علی الصباح حراست میں لے کر نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کر دیا گیا۔جب پولس انہیں گرفتار کرنے پہنچی تو تیلگو دیشم اور پولس کے درمیان جم کر تصادم ہوا جس میں کئی ٹیدی پی ورککر زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں چندرا بابو نائیڈو کے بیٹے الوکیش لور قانون ساز کونسل کے ممبر (ایم ایل سی) وائی وی بی راجندر پرساد بھی شامل ہیں۔نائیڈو کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 309کے تحت اقدام خود کشی کا اور دیگر ٹیڈی پی ورکروں اور لیڈروں کے خلاف سرکاری ملازمین کو فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے الزام میں دفعہ 353کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ٹی ڈی پی نے اپنے قائد کی گرفتاری کے خلاف آج آندھرا بند منانے کا اعلان کیا ہے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment