Tuesday, December 28, 2010

اب امریکہ اور کناڈا میں گورو گرنتھ صاحب کے نسخے دستیاب ہوں گے

امرتسر: شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی(ایس جی پی سی) کے دو رکنی وفد کی ہند واپسی کے ساتھ ہی امریکہ اور کناڈا میں مقیم سکھوں کا اپنے ہی ملک میں گورو گرنتھ صاحب کے نسخے حاصل کرنے کا دیرینہ خواب اب جلد ہی پورا ہو جائے گا۔
ایس جی پی سی کے سینئیر نائب صدر رگھو جیت سنگھ ورک اور سیکریٹری جوگندر سنگھ پر مشتمل وفد پہلے ہی ایس جی پی سی کے صدر اوتار سنگھ مکر کو اپنی رپورٹ سونپ چکا ہے۔جوگندر سنگھ نے چنڈی گڑھ سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامہ ٹریبون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورو گرنتھ صاحب کی طباعت کے لئے شمالی کیرولینا کے چار لوٹ علاقہ میں جس پلاٹ کی پیش کش کی گئی ہے وہ ہر لحاظ سے مناسب اور سہولت بخش ہے۔ وہ جس شاہراہ پر ہے وہ سڑک اسے کناڈا اور امریکہ سے ملاتی ہے اور اس سے ہندوستان سے باہر دنیا کی سب سے بڑی سکھ آبادی والے ان دونوں ملکوں کے سکھوں کو گورمیت لٹریچر اور بیرز سے متعارف کرنا بہت سہل ہو جائے گا۔ایس جی پی سی کی اس پراجکٹ پر 5کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ایک غیر مقیم ہندوستانی (این آر آئی ) ایسی ایس رندھاوا نے پہلے ہی اس سلسلہ میں ایک ڈھائی ایکڑ کا پلاٹدینے کی پیش کش کر دی ہے یہ پلاٹ دو منزلہ ہے اور یہں پہلے مسٹر رندھاوا ایک موٹر گیرج چلاتے تھے۔انہوں نے یہ بھی پیش کش کی ہے کہ اس کی مرمت وتزئین کاری جس طرح ایس جی پی سی چاہے گی کرا دی جائے گی۔اس وفد نے واشنگٹن میں ایک اور این آر آئی شمشیر سنگھ کی جانب سے دی گئی ایک زمین کا معائنہ کیا اس پلاٹ کو ایس جی پی سی ایک سکھ مشن چلانے کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔وفد نے طباعت کے لئے ایک پرنٹنگ پریس کے امکان تلاش کرنے کے لئے کناڈا کے وینکوور کا بھی دورہ کیا۔مسٹر مکر نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ ایس جی پی سی پرنٹنگ پریس اور سکھ مشن کے لئے ان دونوں قطعہ اراضی کو لے لے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید پیش رفت جلد ہی کی جائے گی۔امریکہ اور کناڈا میں مقیم سکھوں کی مسلسل استدعا پر ایس جی پی سی نے ا س سال اگست میں بیرون ملک گورمیت لٹریچر اور گورو گرنتھ صاحب کی طباعت کی اجازت دینے کا فیسلہ کر لیا تھا۔اس سے قبل ایس جی پی سی گورو گرنتھ صاحب اوگورمیت لٹریچر بذریعہ ہوائی و بحری جہاز بھیجتی تھی۔لیکن اسے اس طرح بھیجنے سے اس کی مریادا اور تقدس کو ٹھیس پہنچنے کا اندیشہ لاحق رہتا تھا۔ واضح رہے کہ ایس جی پی سی کوہی دنیا بھر میں گرورو گرنتھ صاحب کی طباعت کے جملہ حقوق حاسل ہیں۔

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment