Tuesday, December 28, 2010

بے نظیر قتل کا اہم گواہ امریکہ روانہ

اسلام آباد: مقتول وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے ایک اہم گواہ ڈاکٹر مصدق حکومت کی اجازت کے بغیر امریکہ روانہ ہو گئے۔ڈاکٹر مصدق راول پنڈی کالج کے پرنسپل تھے اور جب 27دسمبر 2007کو بے نظیر بھٹو کا جسد خاکی جنرل اسپتال میں لایا گیا تھا تو ان کے زخموں کی جانچ ڈاکٹر مصدق نے ہی کی تھی۔پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری فواد حسین نے بتایا کہ ڈپارٹمنٹ کو ڈاکٹر مصدق کی درخواست رخصت ان کی امریکہ روانگی کے بعد موصول ہوئی تھی۔ڈاکٹر مصدق نے دعویٰ کیا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی موت بندوق کی گولی سے نہیں بلکہ گاڑی کی چھت کے لیور سے آنے والے زخم سے ہوئی تھی۔






For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment