Tuesday, December 28, 2010

امریکہ ہند کے دشمن پاکستان کا مدد گار اور چین بھروسہ کے قابل نہیں: کانگریس

نئی دہلی : حکمراں جماعت کانگریس نے تحریری طور پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ ہندوستان کے دشمن پاکستان کی ہر طرح سے مدد کر رہا ہے اور یہ کہ چین کبھی بھی قابل اعتماد نہیں رہا۔کانگریس کے 125سال پورے ہونے پر جاری کتاب میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ جو لڑائی لڑ رہا ہے اس کا براہ راست فائدہ پاکستان کو پہنچ رہا ہے۔کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی اس کتاب میں چین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسٹریٹجک اور اقتصادی معاملات پر چین کا رویہ کبھی دوستانہ نہیں رہا۔کتاب میں 2004میں سونیا گاندھی کے ذریعہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ ٹھکرا دئے جانے کی زبردست ستائش کی گئی اور اس کا موازنہ مہاتما گاندھی سے کیا گیا ہے۔اس ”کانگریس اینڈ دی میکنگ آف دی انڈین نیشن“ نامی کتاب کا اجراء وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس صدرسونیا گاندھی نے کیا۔ وزیر مالیات پرنب مکھرجی اس کے مدیر ہیں اور آنند شرما ،ادتیہ مکھرجی،مدولہ مکھرجی، سوچیت مہاجن، رضوان قیصر اور بشم کستوری اس کے ادارتی بورڈمیں ہیں۔اس کتاب میں سونیا گاندھی کی زبردست تعریف و توصیف کی گئی ہے کہ انہوں نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ ٹھکرا کر اپنا قد اور بھی اونچا کر لیا ۔ اس کتاب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتھریک آزادی کے بعد اس طرح کی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں ذاتی اقتدار اور اختیارات و طاقتکی سماجی مقاصد کی تکمیل کے لئے قربانی دے دی جائے اور سونیا گاندھی نے یہ قربانی دے کر ایک نظیر قائم کی ہے۔

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment