Tuesday, December 28, 2010

پاکستانی بحریہ نے تین میزائیلوں کا کامیاب تجربہ کیا

پاکستانی بحریہ نے تین میزائیلوں کا کامیاب تجربہ کیا


اسلام آباد : پاکستان کی بحریہ نے خشکی سے فضا میں مار کرنے والے تین میزائیلوں کا کامیاب تجربہ کیا ۔پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق سندھ کے سون میانی علاقہ میں تجرباتی طور پر داغے گئے تینوں میزائیلٹھیک نشانے پر لگے۔اس موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر بھی موجود تھے۔پاکستان کے آئی ایس پی آر محکمہ کے مطابق خشکی سے فضا میں مار کرنے والے ان میزائیلوں کا تجربہ نہایت کامیاب رہا ۔ آئی ایس پی آر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ایڈمرل نعمان نے کہا کہ میزائیلوں کی اس کامیاب پرواز سے پاکستانی بحریہ کی طاقت میں اور اضافہ ہوگا اور اس کی مدافعانہ قوت بڑھے گی۔اس موقع پر پاکستانی بحریہ کے ائیر ڈیفنس کمانڈر وائس ایڈمرل طیب علی ڈاگر بھی موجود تھے۔فضائی حفاظت کرنے والی بٹالین کا علاقہ مشرق میں سر کریک سے مغرب میں جیوانی تک ہے۔ مسلح افواج کے کئی افسروں نے بھی ان میزائیلوں کو داغے جانے کا مشاہدہ کیا۔ایڈمرل نعمان نے ساحلی کمان کی ائیر ڈیفنس بٹالین کی تعریف کی اور افسران کو تلقین کی کہ ایک ناقابل تسخیر دفاع یقینی بنائیں۔
Read In English

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment