Tuesday, December 28, 2010

امریکہ میں برفیلا طوفان، ہزاروں مسافر پھنسے

http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/us-ice-storm-thousands-of-passengers-stranded


نیو یارک.. شمال مغربی امریکہ کے کئی حصوں میں برفیلے طوفان سے جہاں ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں، وہیں کچھ مقامات پر 2 فٹ تک برف جم گئی ہے۔ اس سے ٹریفک کے دیگر ذرائع پر اثر پڑا ہے۔حکام کے مطابق چھٹیوں کے موسم میں برفیلے طوفان کی وجہ سے کافی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ہواوں کی رفتار 129 کلومیٹر فی گھنٹہ تک درج کی گئی ہے۔ اس سے سڑکوں، ریل کی پٹریوں اور رنوے جیسے کھلے مقامات پر برف جمع ہو گئی ہے۔نیو یارک کے تین ہوائی اڈوں میں سے دو پر طیاروں کا اترنا شروع ہوا ہے۔اس سے پھنسے مسافروں میں نئے سرے سے جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔طیاروں کو خصوصی احتیاط کے ساتھ اتارا جا رہا ہے، تاکہ برف کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں سے نپٹا جا سکے۔


For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment