Thursday, December 23, 2010

At least 15 dead in Malaysia bus crash

ملیشیا میں بس حادثہ 27سیاح ہلاک


http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/at-least-15-dead-in-malaysia-bus-crash


At least 15 dead in Malaysia bus crashکوالا لمپور: یہاں آمدہ اطلاع کے مطابق ملیشیا کی کیمرون پہاڑیوں کی تفریح کر کے واپس آرہے تھائی سیاحوں سے بھری ایک بس حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں 27سیاح ہلاک ہو گئے۔ پولس کے مطابق یہ حادثہ شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب یہ بس ایک ڈوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔بس میں تھائی سیاح ہی سوار تھے۔ پولس کے قائم مقام سربراہ ذکریا یوسف نے پیراک اسٹیٹ میں بتایا کہ اس حادثہ میں ہلاک شدگان کی صحیح تعداد ابھی نہیں بتائی جا سکتی اور جب تک لاشوں اور زخمیوں کی تلاش اور بچاﺅ کاری کا کام پورا نہیں ہو جاتا ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہو سکتا۔ روزنامہ اسٹار کے مطابق یہ بس ملیشیا کی مشہور تفریح گاہ کیمرون کی پہاڑیوں سے واپس آرہی تھی کہ ایک ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ملیشیا میں بس حادثات معمول سے بن گئے ہیں جن میں اکثر انٹر اسٹیٹ بسیں ہی ہوتی ہیں کیانکہ ڈرائیوروں کے پاس لائسنس نہیں ہوتے یا پھر وہ خود کو بیدار رکھنے کے لئے شرابپئے ہوتے ہیں اور تیز رفتاری سے چلاتے ہیں۔گذشتہ ہفتہ بھی اس وقت ایک جیل کے چار افسران ہلاک ہو گئے تھے جب ایک ٹورنامنٹ سے واپسی کے وقت بس بے قابو ہو کر ایک گہری کھائی میں گر گئی۔اسی سال اکتوبر میں دو بسیں، ایک وین اور تین کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی تھیں جس میں 13افراد ہلاک ہوئے تھے۔ایک سال قبل اپوہ میں ایک ڈبل ڈیکر بس ایک روڈ ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی جس میں 10افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment