Tuesday, December 28, 2010

عراق میں دو خودکش بم دھماکوں میں کئی پولس والے سمیت 17ہلاک

بغداد : عراق کے مغربی شہر رماضی میں ایک سرکاری کمپاﺅند میں ڈو خود کش بم دھماکوں میں کم از کم 17افرادہلاک اور 47زخمی ہوگئے ۔ ایک پولس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد17 سے زیادہ ہے۔ان میں زیادہ تر ہلاک ہونے والے پولس اہلکار ہیں۔اس پولس افسر نے مزید بتایا کہ یہ دھماکے دو لگاتار وہیکل بم پھٹنے سے ہوئے۔ عنبر کے گورنر قاسم محمد نے بتایا کہ پہلا دھماکہ کمپاﺅنڈ کے باہر اس وقت ہوا جب ایک دھماکہ خٰز مادہ سے بھری ایک منی بس دھماکے سے اڑی اس میں 7افراد ہلاک اور 28زخمی ہوئے دوسرا دھماکہ ایک پولس والے کے بھیس میں آنے والے خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑا کر اس وقت کیا جب پہلے دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے اٹھانے میں لوگ مصروف تھے۔ اس میں 10افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوئے۔اس کمپاﺅنڈ میں عنبر صوبہ کی صوبائی کونسل اور ایک پولس ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment