Friday, October 01, 2010

Coverage Of The Taliban In Pakistan

برطانوی نشریاتی ادارے ایمی ایوارڈسے سرفراز

http://urdutahzeeb.net/uk-news/articles/coverage-of-the-taliban-in-pakistan-2

فاطمہ زارا
UK TV stations win Emmys پاکستان میں طالبان کے اثرورسوخ پر کی جانے والی رپورٹنگ پردوبرطانوی ٹیلی ویژن چینلوں نے ایمی ایوارڈInternational Emmy Awardsجیت لئے ہیں۔ یہ ایوارڈ نیوز اینڈ کرنٹ افئیرکے زمرےnews and current affairs categories کے لئے مختص تھے۔منگل کی شام نیویارک میں منعقد ہوئی ایک تقریب میں بین الاقوامی اکیڈمی برائے ٹیلی ویژن آرٹس اورسائنسز The International Academy of Television Arts & Sciencesنے یہ انعام ا سکائی نیوزSky Newsاورچینل فورChannel 4 کے سپرد کئے۔اسکائی نیوزکو یہ ایوارڈ نیوز کیٹیگری کے لئے بہترین رپورٹنگ کرنے پر انعام دیا گیا جبکہ چینل فور کو کرنٹ افئیر کے لئے بہترین کوریج پر انعام سے نوازا گیا۔ اسکائی نیوز نے مارچ 2009میں ایک خصوصی رپورٹ پیش کی تھی جس میں سوات میں طالبان باغیوں کا قبضہ دکھایا گیا تھا۔ اسکائی نیوز کے چیف نامہ نگارا سٹیورٹ رمسے وہ پہلے غیر ملکی صحافی تھے جو سوات میں طالبان باغیوں کے قبضے کے بعد وہاں پہنچے تھے۔ رمسے طالبان کی خصوصی اجازت کے بعد وہاں پہنچے تھے اور انہوں نے اس دوران وہاں کئی اہم مناظر فلمبند کئے۔ ان کی پیشکش Pakistan Terror's Frontline میں دکھایا گیا ہے کہ سوات میں طالبان باغیوں نے کس طرح قبضہ کیا تھا۔
ایمی ایوراڈزکی کرنٹ افئیر کی کیٹیگری کے لئے چینل فور کی پیشکش Dispatches – Pakistan's Taliban Generationکو انعام دیا گیا۔ اس دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ طالبان باغی کس طرح مدرسوں سے بچوں کو حملوں کے لئے بھرتی کرتے ہیں اور وہاں نوجوان نسل کس طرح انتہا پسندی کی طرف جاتی ہے۔تقریب انعامات کے دوران بین الاقوامی اکیڈمی کے سربراہ بروس ایل پیسنر نے پاکستان میں طالبان باغیوں کے اثرورسوخ کو منظرعام پر لانے کے لئے دلیرانہ صحافتی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خطرات کے باوجود جس طرح ان صحافیوں نے حقائق اکٹھے کئے ہیں اس کی ستائش لازمی ہے۔
Read In English

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu Tahzeeb

0 comments:

Post a Comment