Sunday, September 26, 2010

So falling in love costs you friends ?

http://urdutahzeeb.net/science-a-technology/psychology/so-falling-in-love-costs-you-friends-2

محبت کی قیمت


ایس اے ساگر
So falling in love costs you friends?کسی شاعر نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ :
یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجئے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
جن لوگوں کی شادی ہوچکی ہے یا جو عشقیہ حالات سے گذرے ہیں وہ ضرور اس نفسیاتی پہلو کی تائید کریں گے کہ انھیں اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو اپنی محبت کی قربان گاہ پر چڑھانا پڑا ہے جبکہ ایک حالیہ تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ کسی سے محبت ہونے کی صورت میںعشاق اپنے دو قریبی دوستوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔یہ تحقیق آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے کی ہے اور آسٹن یونیورسٹی میں برٹش سائنس فیسٹیول کے دوران پیش کی گئی۔اس تحقیق میں اٹھارہ سال اور اس سے زائد عمر کے پانچ سو چالیس افراد نے حصہ لیا۔اس تحقیق میں لوگوں سے قریبی دوستوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا اور پھر عشق ہونے کی صورت میں دوستوں کی تعداد میں کیا تبدیلی آئی۔نتائج کے مطابق جب نئی محبت روز مرہ کی زندگی پر غالب آنا شروع ہوئی تو پانچ افراد پر مشتمل دوستوں کے حلقے میں سے دو لوگ کم ہو گئے۔نتائج کے مطابق زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ محبت ہونے کی وجہ سے ان کا’ سپورٹ نیٹ ورک‘ کم ہو گیا جس کے تحت انھیں اپنے’ نئے عشق‘ کو وقت دینے کے لیے خاندان کے ایک فرد اور ایک دوست سے محروم ہوتے ہوئے ان کو اپنے حلقے سے خارج کرنا پڑا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر رابن ڈنبئر Robin Dunbarکا کہنا ہے’ اگر آپ لوگوں سے نہیں ملتے ہیں تو جذباتی تعلقات کم ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور یہ عمل تیزی سے ہوتا ہے۔‘دوسرے لفظوں میں یوں سمجھئے کہ’ آپ کی توجہ اپنے رومانوی ساتھی کی جانب ہوتی ہے اور اس دوران اپنے دوسرے دوستوں سے نہیں مل پاتے ہیں اور پھر ان میں سے کچھ سے تعلقات زوال پذیر ہوتے ہوئے کم ہونے شروع ہو جاتے ہیںحتیٰ کہ بہت ہی کم رہ جاتے ہیں۔‘

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu Tahzeeb

0 comments:

Post a Comment